ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں /  انڈر گریجویٹ کوئز اینڈ پوسٹر میکنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا

 انڈر گریجویٹ کوئز اینڈ پوسٹر میکنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا

Sat, 11 Mar 2017 01:28:40    S.O. News Service


علی گڑھ:10/مارچ(آئی این ایس انڈیا/ ایس او نیوز)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی  کے جے این میڈیکل کالج کے شعبہئ امراض اطفال کے زیر اہتمام ورلڈ کڈنی ڈے کے موقعہ پر انڈر گریجویٹ کوئز اینڈ پوسٹر میکنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی انڈین اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس، علی گڑھ برانچ کی صدر ڈاکٹر حمیدہ طارق کی نگرانی میں فاتح شرکاء کو اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ کوئز مقابلے میں اول انعام عذرا فاطمہ، دوئم انعام افروز فاطمہ اور سوئم انعام ششانک ورما کو دیا گیا۔ پوسٹر میکنگ مقابلے میں اول انعام دانش کمال، شروتی شانڈلیہ اورشروتی بنسل، دوئم انعام کلثوم عالم، عائشہ صبیح، فیصل ہارون، جنید اختر اور شبھم اپادھیائے اور سوئم انعام حاذق جمیل، ارحم خاں، مدثر سلیمان اور طاہر حسین فاروقی کو دیا گیا ہے۔پروگرام کے آرگنائزنگ کو آر ڈی نیٹر اور پیڈیاٹرک شعبہ میں پیڈیاٹرک نیفرولوجی ڈویژن کے انچارج پروفیسر کامران افضال اس سال ورلڈ کڈنی ڈے کا موضوع کڈنی  سے متعلق امراض اور موٹاپا قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014میں دنیا بھر میں چھہ سو ملین موٹاپے کے شکار افراد میں کڈنی سے متعلق امراض کے تئیں رِسک موجود تھا۔ ڈاکٹر افضال نے کہا کہ ڈائبٹیز ہائی بلڈ پریشر کے رسک کو بھی بڑھاتا ہے۔ موٹے لوگوں میں کڈنی کو صلاحیت سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اور معمول سے زیادہ خون کو فلٹر کرنا پڑتا ہے تاکہ جسم کے بڑھے وزن کی میٹا بولک ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔پروفیسر کامران افضال نے کہا کہ بچوں میں موٹاپے کی وجہ سے ٹائپ 2ڈائبٹیز، ہائی بلڈ پریشر، ہائپر لمیڈیمنا، لیور اور پیشاب سے متعلق امراض اور تناسلی امراض میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹاپے کے خطروں میں ہر تعلیم یافتہ شخص کے علاوہ صحت مند زندگی، موزوں غذا اور ورزش سے موٹاپے اور کڈنی کے امراض کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی سے بلڈ شوگر لیول، بلڈ پریشر وغیرہ کی جانچ کراتے رہنے سے وزن پر قابو رکھا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں سگریٹ نوشی اور ڈاکٹر کی صلاح کے بغیر دوا کا استعمال نہ کریں۔ اس کے علاوہ کسی بھی سطح پر رِسک فیکٹر کے سامنے آنے پر فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔اس موقع پر پیڈیاٹرکس شعبہ کی سربراہ پروفیسر فرضانہ کے بیگ، آئی اے پی کے خزانچی ڈاکٹر انوپ کمار، ڈاکٹر شہزاد عالم، ڈاکٹر رسمیہ موہیہ دین، ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر نیل کنٹھ سین اور ڈاکٹر برجیندر سنگھ بھی موجود تھے۔


Share: